کوئٹہ: سریاب مل صدام پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ اور ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

