جمعہ, فروری 27, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان صورتحال پر...

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کا جائز حق استعمال کیا۔

نائب وزیراعظم کے مطابق آپریشن عضب للحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کی گئیں، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور  دیا ۔

دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے