ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںمقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر...

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار  نےکشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر  پر  پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ مشکل میں رہتے ہیں۔

پاکستانی مندوب نےکہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر  میں غیر قانونی اقدامات کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر  میں مسلسل لاک ڈاؤن سے تعلیمی ادارے بند  ہیں۔ مسلسل کرفیو  نے سیاحت، زراعت اور دیگرشعبوں کو بری طرح متاثر کیا۔

پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جاتے ہیں، انہوں  نے زور دیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے