ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںریاست مضبوط، قوم متحد؛ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون...

ریاست مضبوط، قوم متحد؛ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق پوری طاقت سے توڑا جائے گا،سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور انکے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے، بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ یہ فتنہ  بھارت کی ایماء پرپاکستان کی ترقی کے راستےمیں حائل ہے، پاکستان اپنی وحدت،ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فتنہ انگیزی کی ہرکوشش کاموثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست الحمدللہ مضبوط اورقوم متحد ہے، پاکستان کیخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق نہ صرف پوری طاقت سے روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کیلئے توڑ دیا جائے گا، انشاءاللہ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے