کوئٹہ:گورنر ہاوس کوئٹہ میں آج ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی،صوبائی وزرا اراکین صوبائی اسمبلی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز اور سیاسی اشخاص موجود تھے۔

