اتوار, فروری 8, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا: سہیل...

پاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کمزوری یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔

سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا، اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے