ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان صورتحال: عوام کا سیکیورٹی فورسز پر اعتماد بدستور قائم، بی ایل...

بلوچستان صورتحال: عوام کا سیکیورٹی فورسز پر اعتماد بدستور قائم، بی ایل اے عملی صلاحیت کھو چکی اور بیانیے و پروپیگنڈے تک محدود ہے: جمال رئیسانی

کوئٹہ: جمال رئیسانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے بعد ممکنہ جوابی کاروائیوں کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کاروائی کے ذریعے ناکام بنانا ان کی مضبوط آپریشنل تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہر بار کی ناکامیاں اس امرکی عمازہیں کہ بی ایل اے کی صلاحیت اب عملی تیاری اور منظم تربیت کے بجائے محض بیانیے ،پروپیگنڈے اور علامتی حرکات تک محدود ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا عوام کا سیکیورٹی فورسز پر اعتماد بدستور قائم ہے، اور ایسے شدت پسند گروہ نہ تو بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور نہ ہی اُن کی امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کے ترجمان ہیں

اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خواتین کو بطور علامتی حربہ استعمال کرنا بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان گروہوں کی توجہ صلاحیت سے زیادہ تماشے اور دکھاوے پر مرکوز ہوچکی ہے۔

مزید برآں، عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں حتیٰ کہ ایک تعلیمی ادارے میں دراندازی کی سازش نے عوام پر یہ حقیقت مزید واضح کردی ہے کہ یہ عناصر اُس معاشرے کے بھی دشمن ہیں جس کا نام لے کر وہ خود کو حق پر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جب ایسے ہھتکنڈے ایک کے بعد ایک ناکام ہورہے ہیں تو ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ حقیقت اور زیادہ واضح ہوتی جارہی ہے کہ عوام اُن کے ساتھ کھڑے ہیں جو اُن کی جانوں کے محافظ ہیں، نہ کہ اُن کے ساتھ جوانہیں خطرے میں ڈالتے ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے