جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز  کے معیار  پر  پورا  اترنے کا  انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 2 سرکاری اور 9 نجی اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں 1540 اسپتال، لیبارٹریز اور طبی مراکز رجسٹرڈ ہیں، 1529 اسپتال، لیبارٹریز، کلینکس علاج کے بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتال بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس کے بغیر چل رہے ہیں۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ناقص معیار اور مریضوں کی حفاظت کے بغیر طبی اداروں پر تشویش ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے