جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان بھر میں گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف کریک ڈاؤن، کوئٹہ...

بلوچستان بھر میں گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف کریک ڈاؤن، کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں گرفتاریاں اور چھاپے، ملازمین تنظیموں کی شدید مذمت

بلوچستان بھر میں گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف کریک ڈاؤن کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع حب، جھل مگسی، سبی و دیگر اضلاع میں گرینڈ الائنس کے قائدین اور ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے رات کو گرینڈ الائنس کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی شفاء مینگل کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا دوسری جانب ملازمین تنظیموں نے ملازمین اور قائدین کی گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مسائل حل کرنے کے بجائے بلوچستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین گرفتاریوں سے نہ پہلے جھکے ہیں نہ آئندہ جھکایا جاسکتا ہے تمام گرینڈ الائنس قائدین و دیگر ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرکے معاملات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے