نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہاسیاسی جماعت کی دھمکیوں پر برطانیہ کو ٹھیک ڈیمارش کیا،اس پر کوئی پیشمانی نہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہادوست ممالک سرآنکھوں پرلیکن کچھ اصول بنانے پڑتےہیں،کسی اورملک میں یہ ہواتوایسا ہی ردعمل دیں گے،برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی اشتعال انگیزی کو روکے،کسی اور ملک میں ایسی اشتعال انگیزی ہوئی تو ایسا ہی ردعمل دیں گے۔
انہوں نےمزیدکہاپاکستان قیام امن کیلئےعالمی استحکام فورس کاحصہ بنےگا،حماس کوغیرمسلح کرنےکی کسی کوشش میں شریک نہیں ہوں گے،امریکا سے بھارت نے سیزفائرکی اپیل کی،پاکستان نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا۔

