اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںترکیہ نے بحری جہاز "پی این ایس خیبر" پاکستان کے حوالے کردیا

ترکیہ نے بحری جہاز "پی این ایس خیبر” پاکستان کے حوالے کردیا

ترکیہ میں تیار کیا گیا دوسرا جدید ترین جنگی بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا۔ پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی ۔ صدر ترکیہ رجب طیب اردوان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ صدر ترکیہ نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں مزید قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ نیول چیف نے کہا پاک ترکیہ دفاعی شراکت داری روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔ صدرمملکت  آصف علی زرداری نے کہا جدید بحری جہاز کی شمولیت سےپاکستان کی سمندری سرحدوں کےتحفظ،بحری سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

پاک بحریہ کو جدید تر اور ناقابل تسخیر بنانے کےلیے ترک بحریہ کا تیار کردہ دوسرا جنگی بحری جہاز پی این ایس خیبر پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا۔ استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقدہ پُروقار کمیشننگ تقریب کے خصوصی مہمان صدر ترکیہ رجب طیب اردوان اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک تھے ۔ ترکیہ کے تیارکردہ جنگی بحری جہاز جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز ، جدید اسلحہ اور سینسرز سے لیس ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں دفاعی پیداوار کےشعبے میں مزید قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ پاکستانی امیرالبحر نے منصوبےکی تکمیل پر استنبول نیول شپ یارڈ اور دیگر شراکت دار اداروں کی تعریف کی۔ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا پاکستان نیوی اور ترک نیول فورسز میں بڑھتا تعاون دوطرفہ دفاعی شراکت داری مضبوط بنا رہا ہے ۔ اور یہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا عملی مظہر ہے ۔

کمیشننگ تقریب کے بعد ترک صدر نے پی این ایس خیبرکا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ترک صدر اور نیول چیف کے درمیان خطے میں بحری سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان نیوی اور ترک نیول فورسز کے درمیان مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 2018 میں 4 ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ان میں سے ترکیہ میں 2 جنگی بحری جہازوں کی تکمیل ہوچکی۔ باقی 2 جہاز پاکستان میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے