اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیوکرین جنگ کے خاتمے کی نئی امید، امریکا نے روس اور یوکرین...

یوکرین جنگ کے خاتمے کی نئی امید، امریکا نے روس اور یوکرین کو آمنے سامنے بٹھانے کا فیصلہ کر لیا

امریکا نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کی تجویز دے دی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے چھ ماہ بعد پہلی مرتبہ یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مجوزہ مذاکرات امریکی شہر میامی میں ہو سکتے ہیں، جہاں یوکرینی، روسی اور یورپی سفارتی وفود جمع ہو رہے ہیں۔

مذاکرات کی ثالثی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے، جبکہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی اس عمل میں شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے