جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریں3561 غیر قانونی پیٹرول پمپں سیل، تین ماہ میں 416 نان کسٹم...

3561 غیر قانونی پیٹرول پمپں سیل، تین ماہ میں 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں، وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بدھ کو پروانشل ہارڈن ڈی اسٹیٹ کمیٹی کا اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر عمل درآمد اور امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت اعلی سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فتنہ ااہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں، ضلع کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 200 آپریشن کئے گئے، دیگر اضلاع میں بھی موثر کاروائیاں جاری ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ایک سو دہشت گردوں کو غیر موثر کردیا گیا، صوبے میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپں سیل کردئیے گئے۔

کسٹم حکام نے 2575 آپریشن کئے، تین ماہ میں 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں، مدارس کی رجسٹریشن اور تشکیل کردہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بحالی امن اور غیر قانونی اسمکلنگ کے خلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان، کیا اور کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ نیشنل اور پروانشل ایکشن کمیٹیز کے فیصلوں اور طے شدہ اہداف پر پوری تندہی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور اور بلا امیتاز کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم ، لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیس پر سختی سے عمل ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے