Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبین الاقوامی خبریںمجھے ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی...

مجھے ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا لیکن یہ نہیں دیکھاکہ پاک بھارت جنگ اور باقی 8 جنگیں رُکوائیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔

امریکی صدر  نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی انہیں نوبیل انعام کا حق دار قرار دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے ، انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے ، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے