جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںجسٹس جمال مندو خیل سپریم جوڈیشل کونسل اور ججز کمیٹی کے رکن...

جسٹس جمال مندو خیل سپریم جوڈیشل کونسل اور ججز کمیٹی کے رکن نامزد

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل کو متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل اور ججز کمیٹی کا رکن نامزد کردیا گیا۔

27 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو کی جارہی ہے جس کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجرقانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن بھی نامزدکردیا  ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نےمتفقہ طور پرنامزد کیا جب کہ جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے