کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان سول ہسپتال کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل اور ایک کار کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر جل گئی

