جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ چلتن میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا مکمل...

کوئٹہ چلتن میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا مکمل صفایا کردیا گیا،سرفرازبگٹی

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چلتن، اور بلیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

انہوں نے فورسز کی بہادری،عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سہراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروںنے عزم استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا مکمل صفایا اور صوبے میں پائیدار امن کا قیام ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداراے عزم استحکام کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے