اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںکردستان ورکرز پارٹی کا ترکیہ سے انخلاء اور جنگجوؤں کو شمالی عراق...

کردستان ورکرز پارٹی کا ترکیہ سے انخلاء اور جنگجوؤں کو شمالی عراق منتقل کرنے کا اعلان

کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار کو ترکیہ سے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت اپنے جنگجوؤں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔

یہ اعلان کردستان ورکرز پارٹی کی شمالی عراق میں تنظیم کو علامتی طور پر غیر مسلح کرنے کی چند ماہ قبل ہونے والی تقریب کے بعد ہوا ہے۔

انقرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنا اسلحہ تَرک کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر تنظیم ترکیہ سے دستبردار ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایک نیوز کانفرنس میں کرد تنظیم کردستان کمیونٹیز یونین کے رکن صبری آک نے کہا کہ ترکیہ میں موجود تمام پی کے کے فورسز کو شمالی عراق کے علاقوں میں واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جھڑپ یا اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے