جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 26 آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ شریک تھی، ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں ، پی ٹی آئی 26 ویں ترمیم پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی مفتی محمود کانفرنس ہوگی، اہل غزہ پر مظالم ڈھائے گئے، غزہ میں 70 ہزار غیرمسلح بچے بوڑھے اور خواتین شہید کیے گئے، کانفرنس میں اہل غزہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف لوگ عدالت گئےہیں، یہ ہرپاکستانی کا حق ہے، پی ٹی آئی 26 آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ شریک تھی، ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں ، پی ٹی آئی 26 ویں ترمیم پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمیشہ حقیقت پسندانہ بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی والے کیسےفریق بنےجو یہ کہہ کرکہ ہم توججوں سےیکجہتی کیلئےآئے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم میں ہم نے کافی شقیں ختم کیں اور کچھ شامل کیں۔
سربراہ جو یو آئی کا کہنا تھاکہ کے پی اور بلوچستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، موجودہ صورتحال پرنظرہے، صوبےمیں بے امنی کرپشن انتہا پر ہے، وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔