اسرائیلی حکومت نے غزہ میں زمینی آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا،نیتن یاہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ ختم کرنےکیلئے اقدامات پر آمادگی کا اظہار کیاگیا۔
صیہونی آرمی چیف نے امن فارمولے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا،کہا کہ مخصوصی علاقوں سے اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی،قابض فورسز کو صرف دفاعی اقدامات کی اجازت ہوگی۔
دوسی جانب حماس کے مثبت جواب آنے پرغزہ میں جشن کا سماں ہے،آدھی رات کے بعد بمباری بھی رک گئی،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وقفے وقفے سے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں، فضائی بمباری اور ڈرونز کی پروازیں رک گئیں۔
دوسری طرف عالمی رہنماؤں نےحماس کےمثبت جواب کاخیرمقدم کیاہے،فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا امن کیلئےفیصلہ کن اقدامات کا یہی موقع ہے،برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نےکہاصدرٹرمپ کے کوششیں ہمیں امن کے قریب لائیں۔
اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری انتونیو گوتیریس نےحماس کےردعمل کی حوصلہ افزائی کی اور تمام فریقوں پرجنگ ختم کرنے کیلئے کردارادا کرنے پرزوردیا،ترک صدررجب طیب اردوان نےبھی حماس کے مثبت ردعمل کو خوش آئند قرار دیا،جبکہ مصر،قطر،اٹلی،آسٹریلیا اور دیگر کئی ممالک نےبھی غزہ میں قیام امن کی جانب مثبت پیشرفت کو سراہا گیا۔