بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریں’ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور...

’ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں‘، روسی سفارت خانے کا کوئٹہ دھماکے پر ردعمل

کوئٹہ کے مشرقی علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے

 پر روس نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

روسی سفارت خانے نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کو کوئٹہ کے مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب ایف سی ہیڈکوارٹر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ قریبی گھروں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ساتھ پانچ دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔ فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکے میں 25 سے 30 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے 15 دستی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 افراد موقع پر جبکہ مزید 5 اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے