وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری اور موثر ردعمل دیا اور چار دہشت گردون کو ہلاک کردیا ۔
وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلہ پوست نہیں کرسکتے ۔ عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سرفرازبگٹی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔