کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشت گردوں نے خود کش حملہ کردیا، واقعے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیا، واقعے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 5 دہشتگردگرد ہلاک جبکہ 2 ایف سی جوان زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، تمام دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ زرغون روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب پیش آیا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔