جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںقطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا:...

قطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو  محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتےہوئے کہا کہ  قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر  عظیم رہنما ہیں۔

ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ  قطر  پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟

جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے  اسرائیل کو  بہت محتاط رہنا ہوگا،  انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔

دوسری جانب  روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہا کہ روس پرپابندیاں لگانےکےلیےتیارہیں  اور  یورپ کو بھی امریکاکے مطابق اقدامات کرناہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  یورپ روس سےبڑی مقدار میں تیل خرید رہاہے اور  امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سےتیل خریدے۔ 

یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر  بھارت پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرچکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے