جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوراج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی سی پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طورپر ختم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پروکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لوئر دیر کے عمومی علاقے لال قلعہ میدان میں آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے