اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںعدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے،...

عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں بینچ اور بارز کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی اور تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے، تاکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

مظفرآباد میں عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ بینچ اور بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری اور باوقار ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یاد رکھیں، ان دونوں ستونوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر نہ تو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے، آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے، تاہم آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے