اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںحکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3...

حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی

 حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔

حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دینے اور فلڈ پیکج دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔


حکام وزارت خزانہ کےمطابق حکومت زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی،فارمرز سپورٹ پیکج جلد متوقع ہے،سیلاب سے گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،قصور،مظفرگڑھ، ملتان اور بہاولپور شدید متاثر 6 ہزار سے زائد مویشی بہہ گئے، چاول کی فصل بری طرح متاثر ہوئی۔

حکام کےمطابق سیلاب سےاب تک 13 لاکھ ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ،لاکھوں افراد بےگھرہوچکے،لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک  کے صارفین متاثر، سکھر الیکٹرک پر بھی اثرات متوقع،حکام

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے