اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںجب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد...

جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد پاس نہیں کر سکتی، شرجیل میمن

کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد پاس نہیں کر سکتی۔

شرجیل میمن جام صادق برج پر پہنچے، جہاں انہوں نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا کوریڈور ہے، اس کے ساتھ جام صادق برج ہے۔  ٹائم سے پہلے یہ پل مکمل ہو گا۔ سائیکل اور پیدل چلنے والوں کا ٹریک بھی بنایا ہے۔ اس کو مکمل کرنے کے بعد پرانے جام صادق پل کو گرا کر نیا بنایا جائے گا ۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتر مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر بھی فوکس ہے، اس کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنا ہے ۔ یہ پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے ہو رہا ہے ۔ اگلے ماہ ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی بسیں بھی آ رہی ہیں ۔ اسی طرح پنک اسکوٹر بھی اگلے ماہ مفت دیے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں،  لوگوں کو چھت فراہم کر رہے ہیں۔  خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے ۔ یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ کی تبدیلی کوئی بری بات نہیں ہے۔ وزیراعلی سندھ کی صوابدید ہے کہ وہ کابینہ تبدیل کرسکتے ہیں۔ نئے صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبےمتعلقہ اسمبلیوں کی مرضی کےبغیرنہیں بن سکتے اور جب تک پیپلزپارٹی ہے، سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد پاس نہیں کرسکتی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے