بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیل کی ’فلسطینی ریاست‘ کے قیام کی حمایت پر فرانس اور دیگر...

اسرائیل کی ’فلسطینی ریاست‘ کے قیام کی حمایت پر فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ

اسرائیل نے ’فلسطینی ریاست‘ کے قیام کی حمایت کرنے پر فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دے دی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل پر پابندی کے لیے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر مستعفی ہونے والے ڈچ وزیرخارجہ کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ حماس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی بھی تعریف کی تھی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اب یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ؟

انہوں نے کہا کہ کیونکہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے تمام اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں، اس لیے اب یورپ اپنی پوزیشن واضح کرے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے فرانس میں تعینات امریکی سفیر چارلز کشنر کے صدر میکرون کو لکھے گئے خط کے مندرجات کو ’سچ‘ قرار دیا ہے۔

فرانس میں تعینات امریکی سفیر نے صدر ایمانوئل میکرون کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ اسرائیل کے خلاف عوامی بیانات انتہا پسندوں کو شہہ دیتے ہیں، تشدد کو ہوا دیتے ہیں اور فرانس میں یہودیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس نے امریکی سفیر چارلز کشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا، انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو لکھے گئے خط میں الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد کو روکنے کے لیے کافی اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔

چارلز کشنر خود بھی یہودی ہیں اور ان کے بیٹے کی شادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ہوئی ہے، انہوں نے یہ کھلا خط وال اسٹریٹ جرنل میں شائع کیا تھا، ایسے وقت میں جب فرانس اور امریکا و اسرائیل کے درمیان گہری خلیج موجود ہے۔

میکرون کو لکھے گئے کشنر کے خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پیر کے روز پیرس کی اتحادی افواج کے ذریعے آزادی کی 81ویں سالگرہ ہے، جس نے نازی جرمن قبضے کے دوران فرانسیسی سرزمین سے یہودیوں کی جلاوطنی کو ختم کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں فرانس میں یہودی مخالف جذبات کے ڈرامائی اضافے اور آپ کی حکومت کی جانب سے اسے روکنے کے لیے ناکافی اقدامات پر گہری تشویش کے باعث یہ خط لکھ رہا ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے