ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںبھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے پاکستان کے زیادہ تر طیارے زمین سے فضاء میں میزائل فائر کرنیوالے روسی ساختہ ایس 400 دفاعی سسٹم سے تباہ کیے۔ انہوں نے تصدیق کے طور پر الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیٹا کا حوالہ دیا۔

امرپریت سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کے لارج ایئر کرافٹ کو 300 کلو میٹر دور سے گرایا گیا، جو حقیقی طور پر زمین سے فضاء میں ہدف کو نشانہ بنانے کا ریکارڈ ہے۔

بھارتی ایئر چیف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کے نگرانی کرنیوالے طیارے  اور کچھ ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو جنوبی پاکستان کی 2 ایئر بیسز پر ہینگرز میں کھڑے تھے۔

بھارت 2019ء میں بھی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کرچکا ہے تاہم 6 سال بعد بھی مودی سرکار ثبوت سامنے نہ لاسکی۔

پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ بھارتی طیارے گرانے کا اعلان کیا، جس پر خود انڈین آرمی چیف نے طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا، بھارتی دفاعی اتاشی نے تو طیارے گرائے جانے پر مودی سرکار کو ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 5 سے 6 طیارے پاکستان نے مار گرائے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے