ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز پرواز 75 مسافروں...

بلوچستان کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی

بلوچستان سے ایران جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔

ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی، ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔

ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔ 

اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی، ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے