جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںامریکا پاکستان میں تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

امریکا پاکستان میں تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

امریکا پاکستان میں تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، وزارت تجارت نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

وزیر تجارت کے مطابق پاکستان تانبے کے وافر ذخائر سے مالا مال ہے، پاکستان تانبے کے ذخائر کے حوالے سے دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے، تانبے کے یہ ذخائر پاکستان کے تجارتی خسارے کو نمایاں حد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان زیادہ تر تانبے کی کچھ دھاتیں چین کو برآمد کرتا ہے۔

وزارت کے مطابق امریکا نے پاکستان میں معدنیات خصوصاً تانبےکے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزارت کے مطابق امریکا نے تانبے، لوہے، فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں، ریفائن کردہ تانبے کو اس 50 فیصد سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، امریکا کو ریفائن کردہ تانبا برآمد کرنا پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وزارت کے مطابق دنیا بھر میں تانبے کی طلب آئندہ برسوں میں مزید بڑھے گی،یہ صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجیز میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے