وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ٹرمپ، پیوٹن ممکنہ ملاقات سے متعلق آج اچھا دن رہا، آگے بہت کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ، پیوٹن ملاقات میں حائل بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔