جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُر عزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے