بدھ, اگست 6, 2025
ہوماہم خبریںقومی اسمبلی کشمیریوں کی آواز بن گئی، بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی...

قومی اسمبلی کشمیریوں کی آواز بن گئی، بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گئی ۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

 قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ بین الاقوامی اصولوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے ۔ بھارت گرفتار کشمیریوں کو رہا کرے۔ بین الاقوامی برادری اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے۔

واضح رہے کہ جنت نظیروادی کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے 6 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کراچی سے خیبر اور گوادر سے گلگت تک ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ریلیوں  میں  مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے