پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی سنرجی کو کا امریکی کمپنی وائٹل سے معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستانی آئل کمپنی کی یومیہ ریفائنری پروسیسنگ صلاحیت ایک لاکھ 56 ہزار بیرل ہے، اگلے 5 سال میں ریفائنری اپ گریڈ کرنے اور دوسرا آف شور ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدے کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی، معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے، امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی۔
اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہوگئیں، تجارتی معاہدہ اہم شعبوں میں اشتراک اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔