کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔
اسپتال میں بجلی نہ ہونے کا باعث چلڈرن سرجیکل آپریشن تھیٹر میں بچے کے ہرنیے کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ایم ایس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، اسپتال میں جنریٹر کا متبادل انتظام موجود ہے، جنریٹر اسٹارٹ کرنے میں چند منٹ لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیسکو کو دوسری لائن کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔