اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںسزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا...

سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے) رہنما اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو دس دس سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتہ ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اطلاعات سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن تاریک تھا ایسی سزائیں کسی ملک میں نہیں دی جاتیں، کس بنیاد پر دس دس سال کی سزائیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو دس دس سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ پاکستان کے عوام کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں، ان سب پر نو مئی کا ایک ہی الزام ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ان پر الزام ہے کہ نو مئی کی سازش کے لیے میٹنگ میں یہ لوگ شریک ہوئے مگر ایسا نہیں ہے، ہم پھر بھی آئین و قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے مظلوں ، تیراہ کے بے گھر افراد اور بلوچستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے خوف سے مقدمے کیے جارہے ہیں، آپریشنز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کے گھروں میں جنگجوں نے پناہ لی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ صاحب سے دوبارہ بات کرون گا کہ آپریشن جہاں ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کے اجازت سے ہو۔

انہوں نےکہا کہ پانچ اگست کا احتجاج ایک ملک گیر تحریک ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے