ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد...

پاکستان آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارت اپنا کوئی بھی تزویراتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت عالی خان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت خود جج، جیوری اور جلاد کا کردار ادا کرتا رہا، بھارتی لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر پہلگام واقعہ کے مبینہ ملزمان مارے گئے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت آپریشن مہادیو کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی رہنماؤں کے سندھ طاس معاہدے پر بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت غلط معلومات جنگی جنون پر انحصار کر رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم امریکا کے سرکاری دورے پر تھے، 24 جولائی کو انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون پر اجلاس کی صدارت کی۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ہفتے کو پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، یہ ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادارنہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ یہ ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے، ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان تشریف لارہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے