ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں ۔ پولیس نے مقتولہ بچیوں کے والدین کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچیاں سگی بہنیں تھیں، جن کی شناخت یسریٰ اور میرب کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریبا 3 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بچیوں کو منہ میں کپڑا ٹھونس کر اور سانس بند کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ان کی لاشیں کلی بنگلزئی کے علاقے میں واقع ایک زیرِ تعمیر مکان سے ملی ہیں، جہاں سے پولیس نے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کے والدین کے درمیان ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہو چکی تھی، اور دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع بھی جاری تھا، جس کے پیش نظر دونوں خاندانوں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اہل علاقہ اور دیگر قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس المناک سانحے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے