Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبلوچستان کی خبریںغیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو...

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے