اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںپسنی ‘ کمسن طالب علم ساحل گلاب قتل کے ملزمان گرفتار‘ عوامی...

پسنی ‘ کمسن طالب علم ساحل گلاب قتل کے ملزمان گرفتار‘ عوامی حلقوں کی پسنی پولیس اور ایس پی گوادر کو خراج تحسین

پسنی : گوادر کے علاقے پسنی میں کمسن طالبعلم ساحل گلاب کے اندھے قتل میں ملوث عناصر کو بالآخر قانون کے شکنجے میں لا کر گرفتار کر لیا گیا۔ گوادر پولیس نے اس اندوہناک واقعے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور تفتیشی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی۔اس بڑی پیش رفت پر ضلع بھر کے عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ایس ایس پی گوادر ضیاءمندوخیل اور ان کی ٹیم کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے۔عوامی نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کامیابی کو نہ صرف قانون کی بالا دستی کا عملی ثبوت قرار دیا بلکہ اسے پولیس پر بڑھتے عوامی اعتماد اور ادارہ جاتی بحالی کی جانب ایک اہم سنگ میل بھی کہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ضیاءمندوخیل کی تعیناتی کے بعد سے گوادر پولیس منشیات، جرائم اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بھر پور اور مربوط انداز میں سر گرم عمل ہے، جس کے مثبت نتائج واضح طور پر سامنے آرہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ گوادر پولیس نے کسی بڑے کیس میں کامیابی حاصل کی ہو۔ اس سے قبل پسنی کے نوجوان طلحہ سفر کے قتل میں ملوث مجرمان کو بھی ضیاءمند و خیل کی سربراہی میں ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا، جو پولیس کی پیشہ ورانہ اہلیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ساحل گلاب قتل کیس میں ایس ایچ او شکیب ارسلان اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت ، سنجیدگی اور ذمہ داری کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کار کردگی سے نہ صرف مقتول خاندان کو انصاف ملا بلکہ پولیس پر اٹھنے والے اعتماد کو بھی نئی زندگی ملی ہے۔عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس اور ایماندار افسران کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے، تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناسکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے