Friday, April 17, 2026
Homeاہم خبریںآپ نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا...

آپ نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا ہے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آپ نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، اچانک اجرک والی نمبر پلیٹ کا اجرا ہوا، کراچی میں 65 لاکھ کے قریب گاڑیاں ہیں، ان میں سے 40 سے 45 لاکھ موٹرسائیکلیں ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ گورنر نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب اور عزت کی علامت ہے، اس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹا جارہا ہے تو کیا یہ اس کی تذلیل نہیں؟

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے ہزاروں ٹریفک اہلکار لائے گئے ہیں، مقصد وہ کراچی والوں کو لوٹیں، کراچی میں انہیں فری ہینڈ ہے، اندرون سندھ میں ایک فیصد گاڑیوں پر بھی اجرک والی نمبر پلیٹ نہیں اور چلان نہیں ہو رہا۔

فاروق ستار نے کہا کہ نمبر پلیٹ لوگوں کو دینی ہے تو مفت دیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں ایک عمارت گر گئی، جو لوگ بچ گئے تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں، مخدوش عمارتوں کے حوالے سے 20،25 سال پرانی پالیسی ہے، عمل نہیں ہوتا، ایس بی سی اے والے بھی اس سسٹم کا حصہ رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے