بلوچستان حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الاؤنس دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملےگا۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق فیصلہ یکم جولائی 2025 سےموئثرہوچکا، الاؤنس انکم ٹیکس کے تحت قابل ادائیگی ہوگا