وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سال بعد پاکستان نے سالانہ بنیاد پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ کامیابی ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور ملکی سطح پر جاری اصلاحاتی اقدامات کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کامیابی بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور اندرون ملک عزم و استقامت کا مظہر ہے، معاشی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔