پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںپیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 3 فیصد تک لیوی...

پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 3 فیصد تک لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 1300 سی سی سے چھوٹی مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ایک فیصد لیوی نافذ کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پیٹرول، ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  لیوی کو انرجی وہیکل آڈیپشن لیوی کا نام دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ لیوی کا مقصد پیٹرول، ڈیزل گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے، 1300 سی سی سے چھوٹی مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ایک فیصد لیوی نافذ کی گئی ہے، مقامی و درآمدی پک اپ گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں پر بھی ایک فیصد لیوی عائد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق 1300 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد انرجی وہیکل لیوی عائد ہوگی جبکہ 1800 سی سی سے بڑی مقامی یا درآمدی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی لاگو ہوگئی۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں مینوفیکچر یا اسمبلڈ شدہ گاڑیوں پر مینوفیکچرر لیوی ادا کرے گا، درآمدی گاڑیوں پر متعلقہ شخص انرجی وہیکل آڈیپشن لیوی ادا کرنے کا پابند ہوگا، لیوی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کیلئے صارفین کو راغب کرنا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے