اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںغزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو بیرونِ ملک فوری طبی...

غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو بیرونِ ملک فوری طبی امداد درکار ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر بیرونِ ملک طبی امداد کی ضرورت ہے، لیکن اسرائیل نہ صرف ان کے محفوظ انخلا میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ ہسپتالوں تک ضروری طبی سامان کی ترسیل بھی سختی سے محدود کر رہا ہے جبکہ طبی مراکز کو نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) سے وابستہ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ہانی اسلیم نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے سے پہلے کئی ممالک غزہ کے مریضوں کو قبول کرنے پر آمادہ تھے، لیکن اسرائیل نے اکثریت کو غزہ سے نکلنے کی اجازت ہی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ’زیادہ تر اوقات میں مریضوں کو انکار کر دیا جاتا تھااور اگر کسی مریض کو نکلنے کی اجازت مل بھی جاتی، تو ان کے ہمراہ جانے والے کو روک لیا جاتااور ان فیصلوں کی کوئی واضح وجہ یا جواز بھی نہیں دیا جاتا تھا‘۔

اسلیم نے بتایا کہ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے اور ان کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے منصوبوں کے بعد کئی ممالک نے طبی مریضوں کو قبول کرنے سے گریز کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ ’اس سیاسی صورتحال نے ان ممالک کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جو پہلے مریضوں کو قبول کرنے کے لیے تیار تھے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف بمباری کے زخمیوں کو ہی نہیں بلکہ کینسر، گردوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں جیسے دائمی امراض کے مریضوں کو بھی بیرونِ ملک علاج کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ غزہ میں صورتحال تباہی سے بھی آگے جا چکی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے