Friday, April 17, 2026
Homeاہم خبریںاسلام آباد: ایران ایونیو پر لگے 2 ہاتھوں اور گلوب کے ماڈلز...

اسلام آباد: ایران ایونیو پر لگے 2 ہاتھوں اور گلوب کے ماڈلز کو ہٹادیاگیا

اسلام آباد:  ایران  ایونیو پر  نصب کیے جانے والے 2  ہاتھوں اور گلوب  کے ماڈلز کو ہٹادیاگیا۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہاتھوں میں گلوب کے 2 ماڈلز ایران  ایونیو  پر نصب کیے گئے تھے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے ماڈلز ڈیزائن کی منظوری کے بغیر نصب کیے گئے تھے جنہیں اب ہٹادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعدکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی  (سی ڈی اے)  نے ماڈلز ہٹانے کی ہدایت کی تھی ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے