اسلام آباد: ایران ایونیو پر نصب کیے جانے والے 2 ہاتھوں اور گلوب کے ماڈلز کو ہٹادیاگیا۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہاتھوں میں گلوب کے 2 ماڈلز ایران ایونیو پر نصب کیے گئے تھے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے ماڈلز ڈیزائن کی منظوری کے بغیر نصب کیے گئے تھے جنہیں اب ہٹادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعدکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ماڈلز ہٹانے کی ہدایت کی تھی ۔