اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمائنز اینڈ منرلز ایکٹ ، سردار اختر جان مینگل کی جانب...

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ، سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کردی۔

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کا معاملہ ، سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کردی۔

آج سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بل کے خلاف اپنے وکیل بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس اختر حسین لانگو، بابو رحیم مینگل، میر بہادر مینگل سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار نجیب الدین آغا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ سردار اختر جان مینگل پہلے شخص تھے جنہوں نے اس بل کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ سردار اختر جان مینگل کوئٹہ پہنچ کر خود پٹیشن دائر کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے